حافظ آباد(آن لائن) حافظ آباد شہر میںایک ہی رات میں چوری کی تین مختلف وارداتیں۔نامعلوم چور لاکھوں کے زیورات اور نقدی چراکر رفوچکر ہوگئے۔ پولیس خراٹے لیتی رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق چوری کی پہلی واردات محلہ شیرپورہ میںہوئی جہاںپر مقامی عالم دین اور جامعہ سعیدیہ رضویہ انوارالعلوم کے مدرس حاجی لیاقت علی اپنی والدہ کی تیمار داری کے لئے گھر کو تالے لگا کر گائوںگئے ہوئے تھے۔ اس دوران نامعلوم چوروںنے گھر کے تالے توڑ کر وہاںسے ایک لاکھ روپے نقدی اور دو تولے طلائی زیورات چرالئے اور فرار ہوگئے۔ دوسری واردات محلہ رحمت آباد میں ہوئی جہاںپر نامعلوم چور ابوبکر ولد محمد نواز بھٹی کے گھر کے تالے توڑ کر وہاں سے 37ہزار روپے نقدی، تین تولے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چرالے گئے۔تیسری واردات ساگر روڈ گلہ مٹھا گجر والی میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چور ابوبکر ولد سرفراز کے گھر سے ایک لاکھ نقدی ،لیب ٹاپ اور ڈیڑھ تولے زیورات چراکر رفو چکر ہوگئے۔شہر میں ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتوں نے شہریوںکو خوف وہراس میں مبتلا کردیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں