اگر کوئی شادی کرنا چاہتا ہے تو پولیس کو دعوت دینا لازم ہو گا،نیا قانون نافذ کردیا گیا

بھارتی ریاست بہار میں کورونا وائرس کے باعث  شادیوں کے حوالے سے نیا قانون نافذ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت اگر موجودہ صورتحال میں کوئی شخص شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کو پولیس کو بھی شادی میں شرکت کی دعوت دینا ہوگی۔ اس کے علاوہ متعلقہ تھانے کو شادی کی تمام رسومات اور مہمانوں کی تعداد سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کی رسمیں پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں پوری کی جائیں گی تاکہ مہمانوں کی تعداد پر نظر رکھی جاسکے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جاسکے۔یہ قانون نافذ ہونے کے تین روز کے اندر بہار کے ضلع گیا میں پولیس حکام کو شادی کے 1187 دعوت نامے موصول ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں