جو کے دلیے اور سونف کے عرق سےخطرناک بیماری کا علاج

اسلام آباد(پی این آئی) کسی بیماری یا جسم میں گرمی کی وجہ سے زبان پر چھالے نکل آتے ہیں یا پھر منہ خشک رہنے لگتاہے ، ایسے میں آپ کیلئے آسان نسخہ اور ذکر پیش خدمت ہے ، چاہے زبان پر چھالے ہوں یا منہ میں ، یاپھر پورامنہ ہی خشک رہتاہویاصرف صرف زبان ، دونوں صورتوں میں مفید ہیں۔ علاج: (1 ذرا سا کتھا انگلی پر لگا کر صبح شام 8 سے10 دن تک چا ٹیں۔ (2 جو کا دلیہ پانی میں پکا کر دودھ اور شہد ملا کرناشتے میں استعمال کریں۔ (3 عرق سونف دو گھونٹ کے برابر دن میںایک مرتبہ لیں۔ ذکر: تعداد ذکر 100یا سلام، یا مومن، یا اللہ 100 یا رحمان، یا رحیم، یا کریم 100 لاحول و لا قوة الا باللہ 40 لا ا لہ اللہ انت سبحانک انی کنت من الظالمین یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ منہ میں بنے چھالوں کو نظرانداز نہ کریں ، یہ کینسرکاسبب بھی بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close