وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد عید سے چند گھنٹے قبل پاکستان واپس پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں سے معمولی جرائم کے باعث قید و بند کی صوبتعیں برداشت کرنے والے 63 پاکستانی رہائی پانے کے بعد وطن پہنچ گئے۔اس حوالے سے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا۔معاون خصوصی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زاتی کوششوں سے یہ پاکستانی سعودی عربیہ کی جیلوں سے رہا ہو کر آج پاکستان پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ یہ لوگ اپنوں میں عید کر سکیں۔عمران خان ہمیشہ غریب کا سوچتے ہیں اور محنت کش ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی عرب کے شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے پاکستانیوں کو رہائی کا حکم دیا، جس پر مختلف جیلوں میں اسیر 63 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا جنہیں وزرات خارجہ، سعودی عرب میں پاکستانی سفارخانے،اور وزرات برائے سمندر پار پاکستانیز نے وطن پہنچانے کے لیے اقدامات کیے۔منگل کی سہ پہر پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9728 رہائی پانے والے پاکستانیوں کو لے کر نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچی، جہاں ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن ڈاکڑ عامر شیخ اور دیگر حکام نے وطن پہنچنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔عید کے موقع پر دیار غیر کی جیلوں سے رہائی پانے اور عید اپنے پیاروں سے منانے پر وطن پہنچنے والے پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close