پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی سازش اس وقت ناکام بھارتی صحافی کو امریکی ترجمان نے کرارا جواب دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی سازش اس وقت ناکام ہو گئی جب ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی تعریف کی گئی ۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی نےپاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال کیا تو اس موقع پر نیڈ پرائس کے جواب سے انڈین جرنلسٹ کو کرارا جواب مل گیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق امریکی ترجمان نے بھارتی جرنلسٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کیلئے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کئے اور پاکستان27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر یگا۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئےپاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے موقع پر بھارتی صحافی کے سوال پر اسے منہ کی کھانی پڑی اور بھارت کی جانب پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش پھر ناکام ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں