کابل میں عید کی نماز کے دوران افغان صدارتی محل پر راکٹ حملے

کابل (پی این آئی) افغانستان میں آج عیدالاضحیٰ کا آج پہلا روز ہے۔ عید کی کی نماز کے دوران کابل میں راکٹ حملوں کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میںافغان صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کئے گئے راکٹ شہر کے شمالی حصے سے داغے گئے۔خبر رساں ادارےکے مطابق حملے میں دو راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملے عید کی نماز کے دوران ہوئے۔ حملوں کے دوران صدر اشرف غنی اور دیگر اعلی حکام عید کی نماز پڑھ رہے تھے۔ان راکٹ حملوں کی آواز سے کئی نمازی ڈر گئے، علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا۔ نماز عید کے بعد صدر اشرف غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کا اتحادہی ان کی طاقت ہے۔افغان میڈیا کے مطابق راکٹ صدارتی محل کےقریب داغے گئے، حملے کے وقت صدارتی محل میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جارہی تھی جسے جاری رکھا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی محل کےقریب کم از کم 2 راکٹ داغے گئے۔یہ راکٹ صبح 8 بجے داغےگئے اور ان کی آواز گرین زون تک سنی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں