افغان سفیر کے گھر میں گارڈ اور دو گاڑیاں موجود ہونے کے باوجود بیٹی ٹیکسی میں کیوں گئی؟ معاملہ مشکوک ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) افغانی سفیر کی بیٹی کے اغوا کا معاملہ پراسرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ اشرف غنی نے فیصلہ کیا ہے کہ سفارتی عملہ، سفیر اور ان کے اہلخانہ کو واپس بلا لیا جائے۔افغانستان کے ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشن جنگی ترانے گا رہے ہیں جو سویت دور میں پاکستان کے خلاف لکھے گئے تھے۔جے شنکر نے بھی اعتراف کیا ہے کہ فیٹف میں ہمارے دباؤ کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکلنے دیا گیا۔ویسے تو امریکا کہ وجہ سے نہیں نکلنے دیا گیا۔ہم ہر طرف سے شدید دباؤ میں ہیں۔اس وقت تحمل، توکل اور بہترین حکمت عملی کی ضرورت ہے۔افغان سفیر کے گھر میں گارڈ اور دو گاڑیاں کھڑی تھیں مگر اس کی بیٹی رینٹ اے کار میں کیوں گئی۔یہ معاملہ بہت پراسرار ہے لیکن سلجھے گا ضرور۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ اغوا تو ہوا ہی نہیں۔16 جولائی کو واقعہ ہوا تو ابلاع 17 کو دی گئی۔ دوسری جانب تفتیشی افسر کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی کو ڈراپ کرنے والی گاڑی کی شناخت کرلی گئی،ایف 9 سے لڑکی کو لے جانے والے ڈرائیور سے بھی سوال جواب کیےگئے، جس نے بتایا کہ اُس نے لڑکی کو5 بج کر 30 منٹ پردامن کوہ سے لیا تو لڑکی نے ایف 9 میں واقع پارک جانے کا کہا۔ذرائع تفتیشی ٹیم کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی نے بتایا تھا کہ اغواکاراس کا موبائل فون لےگئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی کے پاس موبائل موجودگی کا پتہ چلا، جس پر اگلے روز اُس کا موبائل تحویل میں لیا گیا تو اُس نے ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جارہا ہے،لڑکی اپنےگھرسے نکل کر ایک ٹیکسی میں بیٹھی تھی، ٹیکسی ڈرائیور سے بھی سوال جواب کیے گئے۔ڈرائیور نے بتایا اس نے لڑکی کو جی7 کھڈا مارکیٹ پر اتارا۔تفتیشی افسران کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی کئی ٹیکسیوں میں سفر کر کے مختلف مقامات پر پہنچی، کھڈامارکیٹ سے لڑکی کس ٹیکسی میں گئی اس کا سراغ لگایاجا رہا ہے جبکہ صدر بازار راولپنڈی میں افغان سفیر کی بیٹی کی نقل وحرکت کی چھان بین جاری ہے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی جہاں جہاں گئی اس کی جیوفینسنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ تحریری درخواست پر واقعےکا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے اسلام آباد سے اپنے تمام سفارت کاروں کو ملک واپس بلا لیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس 72 گھنٹے میں حل ہوجائے گا اور جلد تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی کہ اس معاملے میں کون ملوث ہیں ، ابتدائی طور پر 3 ڈرائیورز سے تفتیش مکمل کرلی گئی ، واقعے کی ایف آئی آربھی درج ہوچکی ہے ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 16 جولائی کو اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ ہونے والے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ کیس 72 گھنٹے میں حل ہو جائے گا ، اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور ٹیکسی سے کھڈا مارکیٹ پہنچی ، جیسے جیسے تحقیقات کر رہے ہیں کڑیاں مل رہی ہیں ، افغان سفیر کی بیٹی کے کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی جانے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close