کراچی (پی این آئی) عیدالاضحیٰ سے پہلے آخری کاروباری دن کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ نو ہزار 959 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھی ہے اور یہ 94 ہزار 264 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ یہاں سونا 10 ڈالر کی کمی کے بعد 1802 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ 70پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر162روپے میں فروخت ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 54 پیسے مہنگا ہونے کے بعد161روپے 48پیسےپر بند ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں