فردوس عاشق اعوان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ دنیا نیوز کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، معاون خصوصی نے یہ فیصلہ سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لینے کے پیش نظرکیا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا دنگل 28 جولائی کو ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close