بڑا ریلیف مل گیا، مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی کی درخواست ضمانت منظور

پشاور (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی موسیٰ خان بلوچ کی درخواست ضمانت منظور، پشاور ہائی کورٹ نے نیب کے پی کے کی جانب سے چھ ماہ میں تحقیقات مکمل نہ کئے جانے پر ضمانت منظور کی۔ پیر کو پشاور ہائی کورٹ میں سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) فضل الرحمن کے قریبی ساتھی موسیٰ خان بلوچ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے موسیٰ خان بلوچ کی جانب سے درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے نیب خیبرپختونخوا ہو چھ ماہ میں تحقیقات مکمل نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ جس پر نیب کے پی کے کی جانب سے عدالت سے معافی مانگی گئی۔ موسیٰ خان بلوچ کو دس ماہ قبل نیب کے پی کے کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد موسیٰ خان نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ موسیٰ خان بلوچ کی پہلی درخواست پشاور ہائی کورٹ نے خارج کردی تھی اور نیب کو حکم دیا تھا کہ کیس کی تحقیقات چھ ماہ میں مکمل کی جائیں اور اس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے لیکن نیب کی جانب سے چھ ماہ میں تحقیقات مکمل نہ کرنے پر ملزم موسیٰ خان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کی گئی جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close