ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

لاہور( پی این آئی )اٹلس ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر 2سے5 ہزار تک اضافہ کر دیا ، ہنڈا سی ڈی 70مزید2400اضافے سے 86 ہزار 900 روپے کی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ہنڈا سی ڈی ڈریم3 ہزار اضافے سے 93 ہزار 500 روپے، ہنڈا پرائیڈر 3 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ،ہنڈا 125 سی سی 3 ہزار مہنگی ہونے سے 1 لاکھ 42 ہزار 500 ،ہنڈا سی جی 125 ایس 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 70 ہزار 500 روپے، ہنڈا سی بی 125 ایف5 ہزار اضافے سے2 لاکھ 5 ہزار 500 جبکہ ہنڈا سی بی 150 سی سی ،ایف5 ہزار بڑھنے سے 2 لاکھ 60 ہزار 500 روپے جبکہ ہنڈا سی بی 150 سی سی ایف5 ہزار مہنگی ہونے سے 2 لاکھ 64 ہزار 500 کی ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close