وادی نیلم میں آسمانی بجلی گرنے سے3افراد جاں بحق، دو زخمی

مظفر آباد(آئی این پی)وادی نیلم آٹھ مقام کے نواحی گائوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نیلم کیحکام نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کلو زوجہ سراج دین، نعیم ولد سراج دین، نورین دختر سراج دین کے نام سے ہوئی ہے،زخمی افراد کی شناخت سراج دین اور روبینہ زخمی کے نام سے ہوئی ہے، آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ صبح تین بجے کے قریب پیش آیا، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری ڈی ایچ کیو اسپتال آٹھ مقام منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا نوٹس لے لیا، اجلاس طلب

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا۔اجلاس میںوفاقی وزرا، مشیر اور صوبائی حکام وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شریک ہوں گے۔حکام کی جانب سےاجلاس میں وزیراعظم کو کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں پیٹرول مہنگا ہونے سے قیمتوں پر اثر کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی حکام بھی وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close