گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈینش کارٹونسٹ چل بسا

اسٹاک ہوم(اے ایف پی) گستاخانہ خاکے بنانے والا ڈینش کارٹونسٹ اتوارکوچل بسا ،اے ایف پی کے مطابق کرت ویسٹر گارد کی عمر 86 برس تھی اور اس کے گستاخانہ خاکے اخبار میں شائع ہونے کے بعد پوری دنیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، ویسٹرمسلمانوں کو مشتعل کرنے والے خاکے بناتا تھا ۔اتوار کو ویسٹر گارد کے اہلخانہ نے اس کی موت کی تصدیق کی،بتایا گیا کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھا۔گارد کے گستاخانہ خاکے جیلاند پوسٹن نامی روزنامہ اخبار میں شائع ہوا کرتے تھے،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد کوپن ہیگن میں موجود مسلم ممالک کے سفیروں نے احتجاج بھی کیا تھا۔فروری 2006 میں ڈینمارک مخالف مظاہرے تمام مسلم ممالک میں ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close