بھارت کا پاکستان کے خلاف فیٹف کا سیاسی استعمال کا اعتراف، بلی تھیلے سے باہر آگئی

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف فیٹف کے سیاسی استعمال کا اعتراف کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا، ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے کسی دبائو میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان نیگریلسٹ میں برقرار رکھنے پر فیٹف کے سیاسی استعمال کاسوال اٹھایا تھا، وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیگرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دبا برقرار رکھنے کی کوشش ہے، فیٹف کو مزموم مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے، ریکارڈ پر ہے فیٹف سے متعلق یہ کئی بار کہہ چکا ہوں۔انہوں نے کہا تھا کہ بھارت فیٹف پلیٹ فارم کو سیاسی طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، ہم نے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، بلاشبہ ان اقدامات میں ہمارا ہی مفاد ہے، لیکن ٹھوس اقدامات کے باوجود ہم پر گرے لسٹ کی تلوار لٹکائے رکھنا درست نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھارت کو فیٹف لسٹ میں شامل کرنے کیلئے شواہد پیش کریگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں