چوہدری نثار آزاد کشمیر الیکشن میں کس گروپ کی سپورٹ کر رہے ہیں؟ اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) سینئر سیاستدان او ر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہاہے کہ چند بددیانت افراد آزاد کشمیر کے الیکشن میں چوہدری نثار علی خان کا نام غلط طور پراستعمال کر رہے ہیں،چوہدری نثار علی خان نے نہ تو کسی امیدوار اور نہ ہی کسی گروپ کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ اپنے حلقے کے تمام ووٹر کو کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جس امیدوار کو چاہیں ووٹ دیں ۔ اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان چوہدری نثار علی خان عامر عباس نے آزادکشمیرکے انتخابات کی مہم کے حوالے سے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ چند بددیانت افراد آزاد کشمیر کے الیکشن میں نہ صرف چوہدری نثار علی خان کا نام غلط طور پراستعمال کر رہے ہیں بلکہ اپنے بینر اور پوسٹر پر چوہدری نثار علی خان کی تصاویر بھی چسپاں کیے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ غلط بیانی اور بد دیانتی کی بدترین مثال ہے ۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں چوہدری نثار علی خان نے نہ تو کسی امیدوار اور نہ ہی کسی گروپ کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ اپنے حلقے کے تمام ووٹر کو کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جس امیدوار کو چاہیں ووٹ دیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close