اسلام آ باد (آن لائن)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے شہر بھر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر لکڑی سے بنی مختلف اقسام کی خوبصورت ریلنگ کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے, جس کی تنصیب کے عمل کا آ غاز جلد از جلد شروع کردیا جائے گاسی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ ایم اینڈ آ ر ایم نے لکڑی سے بنی خوبصورت ریلنگ کی تنصیبات کے کام کا آغاز کردیا ہے، واضح رہے کہ یہ ریلنگ نہ صرف اسلام آباد بھر میں پلوں اور نالوں کے اطراف حفاظتی طور پر کام آ ئے گی بلکہ ماحول دوست اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوگی جو دیکھنے والی آنکھ کو دلکش اور دلفریب منظر دکھائیں گی، علاوہ ازیں اس میں پاکستانی ثقافت، تہذیب و تمدن کو بھی اجاگر کیا جائے گا مزید براں لکڑی سے بنی ریلنگ سبز اثر اور ہریالی کی عکاسی کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی رہنمائی میں بھی معاونت کریں گیاس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں