اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے سخت نوٹس کے بعدانتخابی مہم چھوڑ کر اسلام آباد پہنچ گئے،محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر سے واپس چلے گئے ہیں، وہ انتخابی مہم چھوڑ کر واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، قبل ازیں ہفتہ کے روز علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران عوامی جلسوں سے خطاب پر عائد پابندی کے حکم کے باوجود انتخابی جلسے سے خطاب کیا، نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں جلسے سے مختصر خطاب بھی کیا اور طوطے کا لطیفہ سنایا جس پر وزیراعظم بھی محظوظ ہوئے،یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو اشتعال انگیز بیانات کے باعث واپس چلے جانے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں