ذوالفقار مرزا کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

کراچی (پی این آئی)سندھ کی سیاست میںبڑی ہلچل ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر کی ذوالفقار مرزا سے اہم ملاقات ، میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ذوالفقار مرزا کی ملاقات پونے گھنٹے تک جاری رہی۔جس میں وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی بھی شامل تھے۔جبکہ ذوالفقار مرزا کے ساتھ ان کی اہلیہ اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔ملاقات میں سندھ کی سیاست پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ اس موقع پر ذوالفقار مرزا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔ ذوالفقار مرزا نے حکمراں جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا اور سوچنے کے لیے وقت مانگا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close