طالبان نے پوری دنیا کے سامنے افغان حکومت کا جھوٹ بےنقاب کر دیا

قندھار (پی این آئی) افغانستان کی حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے پاک افغان سرحدی مقام سپن بولدک کا قبضہ چھڑا لیا ہے تاہم طالبان نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں ایک طالبان رپورٹر سپن بولدک کے مرکزی چوک میں کھڑا ہو کر زمینی حقائق کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرواتا ہوا نظر آرہا ہے۔ طالبان کے مطابق سپن بولدک پر اب بھی طالبان کا قبضہ ہے اور اس حوالے سے افغان حکومت کے دعوے بے بنیاد ہیں۔خیال رہے کہ طالبان نے رواں ہفتے پاکستان کے ساتھ سرحدی گزرگاہ سپن بولدک پر قبضہ کرکے افغانستان کی طرف بابِ دوستی پر اپنے پرچم لہرا دیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں