اسلام آباد (آئی این پی) ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے دیا، واضح رہے کہ کابینہ نے ان کیلئے تین سال کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو جو مراعات دی گئی تھیں اس پر انہیں اعتراض تھا،اسی بناء پر انہوں نے استعفیٰ دیا جبکہ عمر لودھی کا کہنا ہے کہ میں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔(اح+س)
احساس پروگرام کی رقم سے ہزاروں روپے کٹوتی کرنے والے 4اہلکار گرفتار
پتوکی(آئی این پی ) پتوکی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم سے ناجائز ہزاروں روپے کٹوتی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے رقم سے کٹوتی کرنے والے 8ایجنٹس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان خواتین کی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ڈیوائس سے 12ہزار روپے اپنے اکانٹ میں وصول کرتے اور اس میں تین سے چھ ہزار روپے تک کٹوتی کرتے تھے۔ کٹوتی نہ کروانے والی خاتون کے یا تو پیسے نکال کر نہیں دیے جاتے تھے یا انہیں ڈیوائس نا چلنے کا بہانہ بنا کر کئی کئی دن ذلیل و خوار کرتے تھے۔ یہ ایجنٹس بیوہ اور نادار عورتوں کو کئی ماہ سے لوٹتے آرہے تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں