اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز بلوچستان، سندھ ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کی توقع ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم رات کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ایبٹ آباد ،وزیرستان اورکرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، سانگھڑ ،جیکب آباد، حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین، دادو اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم قلات، خضدار بار کھان، کو ہلو، سبی،کوئٹہ، آواران، لسبیلہ، پنجگور،نصیر آباد، ژوب اور اس کے گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بارکھان، موسی خیل ، کوہلو،سبی، قلات،لسبیلہ،خضدار، نصیر آباد، مستونگ،ہرنائی اور زیارت میں موسلادھار بارش اور مقا می ندی نالوں میں طغیانی کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم سب سےبارش (ملی میٹر): بلوچستان: گودار، بارکھان35،دالبندین 33،پنجگور،جیوانی ،سبی 04،قلات03، سندھ:بدین 32، شہید بینظیر آباد 14، کراچی (گلشن حدید 12، لانڈھی 09، جناح ٹرمینل 04، مسرور بیس، یو نیورسٹی روڈ 02،ایم او ایس،سعدی ٹاؤن 01) ،ٹنڈو جام 04، پنجاب: چکوال 02،خیبرپختونخوا: دیر 01، گلگت بلتستان:اورسکردومیں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی 43،چھوراور چلاس میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں