میٹرک کے طلبا ہو جائیں تیار! امتحانات لینے کا اعلان کر دیا گیا، رولنمبر سلپ جاری

لاہور (پی این آئی )لاہور بورڈ نے 29 جولائی سے میٹرک کے امتحانات لینے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سکینڈری سکول امتحان میں دسویں جماعت کے امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کر دی گئی ہے ۔ ترجمان کا کہناتھا کہ میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 894 امیدوار شرکت کریں گے ، امیدواروں میں ایک لاکھ 58 ہزار 347 لڑکے اور ایک لاکھ 42 ہزار 547 لڑکیاں شامل ہیں ،امیدواروں کی سہولت کیلئے 866 امتحانی مرکز قائم کیئے گئے ہیں ۔دانش سکولوں کے طلباو طالبات کیلئے مختلف علاقوں میں امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close