کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات ، سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم تیز کر دی

لاہور (آن لائن)لاہور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم تیز کر دی ،نو ستمبر کو کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ اس سلسلے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی پنجاب اسلم گل کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیاگیا ۔اسلم گل کاکہناتھاکہ کنٹونمنٹ الیکشن کیلئے تمام نشستوں پر پیپلزپارٹی اپنے امیدوار لائے گی ۔انھوں نے کہاکہ یہ الیکشن پیپلزپارٹی کی عزت کا معاملہ ہے اوراس الیکشن میں کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں گے۔اجلاس میں عابد حسین صدیقی،عدنان سرور گورسی،عاطف چودھری،مرزا ندیم بیگ،افتخار شاہد ایڈوکیٹ،راجہ محمد شبیر،صداقت محمود خان شیروانی،ایڈون سہوترا،یاسین رحمانی سمیت دیگر موجودتھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close