رکن قومی اسمبلی گرفتار،انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو ایک نئے کیس میں گرفتار کر کے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور کیس کے تفتیشی افسر کو طلب کر لیا۔ کراچی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی وزیر شاہ لطیف تھانے کے 2018ء کے کیس میں مفرور تھے، ان پر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات ہیں۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی۔ رکن قومی اسمبلی علی وزیر سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے میں جیل میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں