سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کے معمولی اضافے سے ایک لاکھ آٹھ ہزار 900 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا 43 روپے مہنگا ہو کر 93 ہزار 364 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قدر نو ڈالر اضافے سے 1817 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔یورو بانڈز کی نیلامی سے حاصل ہونے والے ایک ارب ڈالر سرکاری ذخائر میں جمع ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 18 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر جنوری 2017 کے بعد بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close