راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں اہم پیشرفت، سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد محمود کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں اینٹی کرپشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق کمشنرراولپنڈی کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، آج اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد محمود کو گرفتار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کی رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود راولپنڈی رنگ روڈ کیس کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی، انکوائری ٹیم میں قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر شامل ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close