آزاد کشمیر الیکشن میں آٹا بانٹتے ہوئے وزیروں کی تصویریں

کراچی (پی این آئی) آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم جاری ہے ۔ بڑی قومی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔ اس حوالے سے سندھ میں خواتین کی ترقی کی وزیرشہلا رضا کا وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ کے بے لگام وزیر کشمیر میں آٹا بانٹ کر تصاویر بنوا رہے ہیں۔شہلا رضا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آپ کے دور میں لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، آپ کے لوگ کشمیر میں کہہ رہے ہیں کہ بلاول بھاگ گیا، ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں رقوم بانٹی جارہی ہیں۔انہوںنے کہا ہے کہ آپ کے کیمپ سے خواتین کی بے عزتی کی گئی ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، خواتین کے خلاف وہ لوگ بولتے ہیں جن کے اپنے گھر میں خواتین کی عزت نہیں ہوتی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close