پشاور میں گھر سے 3 معذور بہن بھائیوں کی 12 دن پرانی جلی ہوئی لاشیں برآمد‎‎

اسلام آباد (پی این آئی)پشاور میں گھر سے 3 معذور بہن بھائیوں کی 12 دن پرانی جلی ہوئی لاشیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ پشاور کے علاقہ کوتوالی میں میںپیش آیا جہاں ایک بھائی سمیت دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی عمریں 60سے 65کے درمیان ہیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ محلے داروں نے گھر سے بدبو آنے کی شکایت کی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی، لاشیں 10 سے 12 دن پرانی لگتی ہیں تاہم فرانزک رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس کے مطابق گھر اندر سے بند تھا اور بہن بھائی چلنے کے قابل نہیں تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ تینوں معمر تھے اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے، فرانزک رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close