ماناما (پی این آئی) برادر اسلامی ملک بحرین نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مزید 16 ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق جن ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ان میں تیونس، ایران، عراق، میکسیکو، فلپائن اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔اس سے پہلےبحرین کی حکومت کی جانب سے مئی میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور ویتنام پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔بحرینی حکام کا کہنا تھا کہ اس پابندی سے بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز مستثنیٰ ہوں گے اور بحرین کے شہریوں کو وطن پہنچنے پر 10 روزہ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں