اوپن یونیورسٹی نے بی ایڈ اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء میں پیش کئے گئے ڈیڑھ ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ ، دواور تین سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن ، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس ، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ہیومن ریسورس مینجمنٹ ، ایسوسی یٹ ڈگری اِن مارکیٹنگ اور ایسوسی ایٹ ڈگری اِن اسلامک بینکنگ کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔اِن تمام پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے ڈیجیٹلا ئزیشن کا عمل تقریبامکمل کرلیا ہے ، 15جولائی سے تمام امور مینول سے آٹومیشن پر منتقل ہوجائیں گے۔طلبہ کو داخلے ، کتابیں ، مشقیں جمع کرانے ، ورکشاپ میں شمولیت وغیر جیسی تمام سہولتیں گھر کی دہلیز پر آن لائن دستیاب ہونگی۔ جن طلبہ کو انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولتیں میسر نہیں وہ یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں قائم کردہ ‘کمپیوٹر لیبارٹریوں’سے مفت استفادہ کرسکیں گے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر ریجنل آفسز میں طلبہ کی معاونت و راہنمائی کے لئے فیسیلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close