آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام پر 19 سے 29 جولائی تک داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

مظفر آباد (پی این آئی) آزادکشمیر کی وادی نیلم میں 19 جولائی سے 29 جولائی تک سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے میںکہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، این سی او سی اورحکومت آزاد کشمیر کے فیصلوں کی روشنی میں مورخہ 19 جولائی سے 29 جولائی تک سیاح حضرات کے آزادکشمیر خصوصاً ضلع نیلم داخلے پر پابندی ہو گی۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والے حکم نامے میں ایس پی پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز، صدر گیسٹ ہاؤسز ایسوسئ ایشن اور صدر ٹرانسپورٹ یونین ضلع نیلم کو ہدایت کی گئی ہے کہ مالکان کو پابند کیاجائے کہ وہ 18 جولائی کے بعد کسی بھی گیسٹ ہاؤس اور گاڑیوں کی بکنگ نہ کی جائے، پہلے سے ہوئی بکنگ کو منسوخ کیا جائے ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں