لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں سیاسی رہنماوں سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ مجرمانہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت کی جانب سے کے پی کے میں سیاسی رہنماوں سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ مجرمانہ ہے،خاص کر جب آفتاب شیرپاؤ ، امیر مقام اور میاں افتخار پہلے ہی حملوں کا شکار ہو چکے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے سوال اٹھا یا کہ سکیورٹی واپس لینے کے بعد اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں