اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے خطرے کے پیش نظر این سی او سی نے پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق یکم اگست سے اس پابندی کا اطلاق 18 سے 30 سال تک کے افراد پہ بھی ہوگا۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ این سی او سی نے انتباہ کیا کہ پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔ اگر ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ این سی او سی کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے انڈیا نے نہ صرف لاکھوں اموات کا سامنا کیا بلکہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں