سنی تحریک نے آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا

میرپور (پی این آئی) پاکستان سنی تحریک آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں پاکستان تحریک
انصاف آزاد جموں وکشمیر کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان سنی تحریک آزاد کشمیر کے مرکزی صدر قاضی سہیل قریشی نے پی ٹی آئی
کشمیر ایل اے تھری میرپور کے مرکزی انتخابی دفتر میں ایک پر ہجوم پریس
کانفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر
سلطان محمود چوہدری کی موجودگی کیا اس موقع پرصدر پاکستان سنی تحریک آزاد
کشمیرقاضی سہیل قریشی چیف آرگنائزر پاکستان سنی تحریک آزادکشمیرعلامہ
جہانگیرنعیمی نائب صدر کامران قادری ترجمان نوید رضا مفتی عبدالغفار
حیدری رکن شوری ارسلان قادری میڈیا انچارج کے علاوہ دیگر علما کرام بھی
موجود تھے اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے صدر قاضی سہیل قریشی نے اعلان
کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان سنی تحریک پی ٹی آئی کشمیر کی
مکمل سپورٹ کا اعلان کرتی ہے ایل اے تھری میرپور کے علاوہ دیگر تمام
انتخابی حلقوں میں پاکستان سنی تحریک آزاد کشمیر کے عہدیداران و کارکنان
مکمل طور پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کریں گے۔ اس موقع
پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے
کہا ہے میں پاکستان سنی تحریک آزاد کشمیر کا تہ دل سے مشکور ہوں پاکستان
سنی تحریک کی حمایت سے پی ٹی آئی کشمیر کو انتخابات میں بڑی تقویت ملے گی
پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر برسرِ اقتدار آ کر ریاست کے اندر
قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کرے گی عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان
کا حصہ ہے تحفظ ناموس رسالت کے ہم پہرہ دار ہیں پاکستان سنی تحریک آزاد
کشمیر کے علماء و مشائخ پی ٹی آئی کشمیر کی کامیابی کے لیے دعا بھی کریں
ہمیں آپ کی سپورٹ کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی کشمیر کے
صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی۔ہومیو پیتھک سیمینار
اینڈ ایوارڈ ڈسٹریبیوٹر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت اس موقع پر
پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے
کشمیر ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے عہدیداران سے حلف بھی
لیا تقریب سے سابقہ وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ڈاکٹر رفاقت
ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری اور دیگر نے خطاب کیا پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و
سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر
کاز کے لیے جدوجہد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔پاکستان تحریک انصاف آزاد
جموں وکشمیر ریاست جموں وکشمیر کو ایک متنازعہ خطہ تصور کرتی ہے جس کا حل
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر
جانبدارانہ استصواب رائے کے زریعے کیا جانا چاہیے پاکستان تحریک انصاف
آزاد کشمیر ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت
کرتے ہوئے گزشتہ سات عشروں میں پیش کی جانے والی بے مثال قربانیوں پر
انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی
حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف آزاد
جموں وکشمیر برسر اقتدار آ کر تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کرنے اسے منطقی
انجام تک پہنچانے اور آزاد جموں وکشمیر کو حقیقی بیس کیمپ میں تبدیل کرنے
کا عہد کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے ہر طرح کے مالی اور انسانی وسائل
فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔آج کل آزاد کشمیر میں آ کر جو لیڈران کشمیر
کاز کے نام پر سیاست کر کے اپنا چورن بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں عوام ان
کے اصل کردار سے واقف ہیں اپنی شادیوں پر کشمیریوں کے اتل مودی کو گھر
بلانے والے کس منہ سے کشمیریوں کی آزادی کی بات کرتے ہیں کشمیر ایشو پر
جارحانہ اور دلیرانہ موقف کشمیریوں کے حقیقی سفیر وزیراعظم عمران خان کا
ہے جس نے بھارت کو دو ٹوک انداز میں بتا دیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت
کے درمیان کوئی مذاکرات ہوں گے تو کشمیر کاز اس کا اولین ایجنڈا ہو
گا۔بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ایل اے تھری میرپور میں بڑا
بریک تھرو مل گیا سابق چئیرمن میاں ندیم شیخ کی قیادت میں ایل اے تھری
میرپور میں 800 سے زیادہ ووٹ بنک رکھنے والا شیخ برادری کا گروپ پی ٹی
آئی میں شامل سیکٹر بی تھری میرپور میں سونامی کا مکمل راج عمران خان
زندہ باد بیرسٹر سلطان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے میرپور گونج
اٹھا۔سابق چئیرمین میاں ندیم شیخ اپنے کُنبے قبیلے سمیت باضابطہ طور پر
پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پاکستان
تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اور الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا شمولیتی جلسے میں سرپرست اعلی شیخ
قبیلہ شیخ غلام حسین صاحب شیخ اللہ دتہ صاحب شیخ حاجی لیاقت صاحب شیخ
حاجی امین صاحب شیخ حاجی منیر صاحب شیخ نثار صاحب شیخ میاں افتخار صاحب
شیخ محمد افضل صاحب شیخ طارق محمود صاحب شیخ خالد مسعود صاحب شیخ حبیب
الرحمن صاحب شیخ ظہور صاحب شیخ عامر شہزاد شیخ عبدالھادی شیخ شکیل احمد
شیخ حمزہ افتخار شیخ شیخ شمس پرویز شیخ عبداللہ شیخ زیشان لیاقت شیخ ارشد
شیخ ندیم رشید شیخ طارق رشید شیخ ولید خالد شیخ تُراب انور شیخ
عبیدالرحمن شیخ عیسی حفیظ شیخ حمزہ شیخ موسی شیخ فاروق الحق ڈاکٹر شیخ
علی صاحب شیخ ہارون منظور شیخ عدنان چاچو شیخ عثمان اختر شیخ انجم شیخ
خرم جاوید شیخ افضل حق شیخ جمیل احمد شیخ تیمور شیخ حاجی عظیم صاحب شیخ
ساجد الیکٹریشن صاحب شیخ وقاص شیخ وقار شیخ انعام حفیظ شیخ عبداللہ نعیم
شیخ ندیم عاشق شیخ فراز ندیم شیخ انیس اقبال شیخ احسن افتخار شیخ عامر
مختار شیخ عرفان قیوم شیخ حمائل شیخ شیث احمد شیخ حماد افتخار شیخ راشد
انور سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان
کیا بی تھری میرپور میں جلسہ نما انتخابی میٹنگ سے بیرسٹر سلطان محمود
چوہدری شیخ میاں ندیم شیخ طارق شیخ انور شیخ حمید چوہدری فہد جاوید اور
دیگر نے خطاب کیا شیخ میاں ندیم کی قیادت میں شیخ برادری کی پی ٹی آئی
کشمیر میں شمولیت میں چوہدری فہد جاوید اور ان کی فیملی نے اہم کردار ادا
کیا۔بعد ازاں نیو سٹی میرپور میں متاثرین ذیلی کنبہ جات اتحاد گروپ نے پی
ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے کہنے
پر دھرنا ختم کر کے الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھرپور
حمایت کا اعلان کر دیا گیا پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود
چوہدری نے دھرنا متاثرین کو یقین دھانی کرائی کہ پی ٹی آئی کشمیر کی
حکومت بنتے ہی زیلی کنبہ جات سوئی گیس سمیت دیگر مسائل کو حل کر دیا
جائے گا اتحاد گروپ کی نیو سٹی میرپور میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی
حمایت سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نیو سٹی میرپور میں پوزیشن مزید
مستحکم ہو گئی بعد پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان
محمود چوہدری نے ایف ون عید گاہ والے پولنگ اسٹیشن پر اپنے انتخابی دفتر
کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں اہلیان ایف ون کی پرجوش شرکت نے
سیکٹر ایف ون میں پی ٹی آئی کشمیر کی واضح برتری کو ثابت کر دیا افتتاحی
تقریب جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی افتتاحی تقریب سے بیرسٹر سلطان
محمود چوہدری راجہ مسعود ککو سکندر بیگ شوکت محمود جنجوعہ چوہدری زاہد
راجہ وسیم راجہ یاسر ور دیگر نے خطاب کیا دفتر کا افتتاح مسلم لیگ ن کے
مرکزی دفتر کے انتہائی قریب ہونے کی وجہ سے ماحول خاصا گرم رہا افتتاحی
تقریب میں ایف ون پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد میں موجودگی نے مسلم
لیگ ن کے چھکے چھڑا دیئے۔بعد ازاں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق
وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیکٹر سی فور میں اپنے انتخابی
دفتر کا افتتاح کر دیا۔سی فور آمد پرپی ٹی آئی کشمیر سیکٹر سی فور کے صدر
چوہدری جہانگیر کی قیادت میں اہلیان سیکٹر سی فور نے بیرسٹر سلطان محمود
چوہدری کا والہانہ استقبال کیا۔پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے فاضل چوک میں میں اپنے انتخابی دفتر کا
افتتاح کر دیا فاضل چوک آمد پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ
استقبال کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان کی بہت بڑی تعداد
موجود تھی۔پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود
چوہدری نے سیکٹر بی تھری میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا افتتاحی
تقریب میں اہلیان بی تھری کی بڑی تعداد میں شرکت بی تھری آمد پر حاجی
ادریس زرگر پہلوان طاہر زیشان زرگر جہانگیر زرگر کی قیادت میں بیرسٹر
سلطان محمود چوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
نے سنگھوٹ میں مسلم لیگ ن کی متعدد وکٹیں گرا دیں۔شیراز احمد محسن حمید
راجہ راشد محمد اسامہ راجہ محمد عثمان ملک قاسم محسن بھٹی راشد بھٹی۔قمر
جاوید اور دیگرمسلم لیگ ن چھوڑ کر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود
چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے باقاعدہ اعلان
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا۔پی ٹی آئی کشمیر کے
صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ایف ون محلہ رحمانی میں بڑی انتخابی
میٹنگ اس موقع پر سیٹھ مشتاق ظفر بنگش کی قیادت میں محلہ رحمانی آمد پر
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر متعدد
افراد نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا بعد ازاں راجہ ساجد
حفیظ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ڈاکٹر راجہ علی مسعود کی قیادت میں ڈی فور
سی تھری سی ٹو اور ایل اے تھری میرپور کے 300 سے زائد نوجوانوں نے پی ٹی
آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود
چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر ساجد حفیظ ایڈووکیٹ
ہائی کورٹ ڈاکٹر راجہ علی مسعود انجینئر راجہ عبدالوہاب ڈاکٹر حماد حسن
راجہ اشرف میر وقار شاہ ٹیپو عازم راجہ راشد منہاس ڈاکٹر شاہزیب احمد
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شہیب احمد نے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود
چوہدری کو یقین دلاتا کہ آج پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والے
نوجوان ایل اے تھری میرپور میں پی ٹی آئی کشمیر کی کامیابی میں اہم کردار
ادا کریں گے۔بعد ازاں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر
سلطان محمود چوہدری نے شاپنگ سینٹر ایف ون میں اپنے انتخابی دفتر کا
افتتاح کر دیا اس موقع پراحسن رانا علی ظہیر صابر احسان الحق اور دیگر
نوجوانوں نے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال
کیا شاپنگ سینٹر میں افتتاحی تقریب میں ایف ون کی عوام نے بڑی تعداد میں
شرکت کی بعد ازاں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے
سیکٹر جی ون میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا اس موقع پرسکندر بیگ
راجہ اشفاق رٹوی بلال یوسف شہزاد شاد صاحبزادہ قاضی شاہد بشیر احمد ضیائی
جمیل بانیاں شیخ سبیل شکیل ریاست نومی گجر کی قیادت میں جی ون آمد پر
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں