چیف آفیسر بلدیہ کا مختلف علاقوں ،دکانات اور مارکیٹوں کی چیکنگ اورشہربھرکا ہنگامی دورہ،موقع پر بھاری جرمانے

سانگلہ ہل(آن لائن) حکوت پنجاب کے احکامات اور نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب مصور احمد خان نیاز ی کی ہدایت پر ضلع بھر میں گراں فروشی کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، چیف آفیسر بلدیہ سانگلہ ہل سید یاسرشاہ کا ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں ،دکانات اور مارکیٹوں کی چیکنگ اورشہربھرکاہنگامی دورہ کیا،چیف آفیسر نے موقع پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے شہر کے معروف ایم مارٹ کو ڈی سی کاونٹر چھپا کر لگانے اور اشیا ئے خورد نوش کی عدم دستیابی پر 10 ہزار جرمانہ کردیا۔جبکہ کمیٹی بازار میں واقع صدیق مارٹ پر غیر معیاری اشیا ء کی فروخت کے باعث سربمہر کردیا گیا،سید یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ گراں فروش مافیا معاشرے کا ناسور ہیں ۔عوام سے لوٹ مار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں