کورونا وائرس، تعلیمی ادارے دونوں ہاتھوں سے طلباء کو فیسوں کی مد میں لوٹنے لگے

راولپنڈی (آن لائن)کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود تعلیمی ادارے دونوں ہاتھوں سے طلبا کو فیسوں کی مد میں لوٹنے لگے نہ آن لائن اورنہ ہی فیس ٹو فیس تدریس کے باوجود میٹرک کے امتحان کی رولنمبرسلپ کو فیسوں کی ادائیگوں سے مشروط کرکے والدین پر مالی بوجھ ڈال دیا گیا، راولپنڈی کے تعلیمی اداروں نے فیس ادا نہ کرنے پر رولنمبر سلیپیں روک کر ہزاروں طلبا کا مستقبل دائو پر لگا دیامتاثرہ طلبا وطالبات کے مطابق سول کالج کی انتظامیہ کی جانب سے نہ تو آن لائن اور نہ ہی فیس ٹو فیس تدریس کی سہولیات طلبا کو فراہم کیں لیکن فیسیں بٹورنے کے لئے والدین کی جیبوں پر ڈاکہ ضرور مارتے رہے ستم ضریفی کا عالم یہ ہے کہ میٹرک کے طلبا کی رولنمبر سلپیں روک لی گئیں اور ان کے اجراء کو فیسوں کی ادائیگیوں سے مشروط کر دیا حالانکہ برائے نام تعلیم بھی طلبا کو فراہم نہیںکی گئی اور کورونا کی وجہ سے ادارے مسلسل بند تھے والدین کی جانب سے اس معاملے پر احتجاج کیا گیا تو بھی رولنمبرسلپ جاری نہ کی گئی جس سے طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا مجبوری کے عالم میں طلبا ہزاروں روپے فیسیں دینے پر مجبور ہو گئے کالج انتظامیہ کی اس روش کے خلاف والدین نے وزیراعلی پنجاب،وزیر تعلیم اور متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور طلبا کے مستقبل سے کھیلنے والے ایسے عناصر کو شعبہ تعلیم سے نکالنے اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں