مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کارشتہ سابق چیئرمین احتساب بیوروسیف الرحمان کی بیٹی سے طے پاگیا

لندن (آئی این پی ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے اورمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کے صاحب زادے جنید صفدر کا رشتہ احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی سے ہونا قرار پا گیاجس سلسلے میں باضابطہ تقریب آئند ہ چند روز میں لندن میں ہوگی تاہم ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث والدین کیپٹن (ر)محمد صفدراور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت مشکل ہوجائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کے صاحب زادے جنید صفدر کی منگنی احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی سے ہونا قرار پا گئی ہے جس سلسلے میں آئند ہ چند دنوںمیں لندن میں باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی جس میں دونوں اطراف سے خاندان کے افراد کے علاوہ قریبی عزیزواقارب شرکت کرینگے تاہم ایک بات یہ ہے کہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث والدین کیپٹن (ر)محمد صفدراور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے کیونکہ اس حوالے سے انہیں حکومتی اجازت چاہیے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں تاکہ اپنے صاحبزادے کی منگنی کی تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کرسکیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں۔ رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی۔واضح رہے کہ سیف الرحمن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں