امتحانات منسوخ کیے جائیں گے یا نہیں؟ وفاقی وزیر تعلیم نے نیابیان جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلبہ کے امتحانات کے معاملے سیاست بند کی جائے،ن لیگ سستی مقبولیت حاصل کرنے کیلئے طلبہ کے ساتھ سیاست کھیل رہی ہے، تمام بورڈز کے امتحانات وقت پر ہوں گے ، جن طالبعلوں کو وقت چاہیے وہ سپلمنٹری امتحانات میں حوالہ دے سکتے ہیں ، ذہین اور محنتی طلبہ کیساتھ نا انصافی نہیں کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ جن طالبعلوں کو وقت چاہیے وہ سپلمنٹری امتحانات میں حوالہ دے سکتے ہیں ، طلبہ کے امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے،30تعلیمی بورڈ ز میں سے صرف فیڈرل بورڈ ہی وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، طلبہ نے 12ویں جماعت کے بعد یونیورسٹیوں اور پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ سستی مقبولیت حاصل کرنے کیلئے طلبہ کے ساتھ سیاست کھیل رہی ہے،یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وفاقی وزیر ہی ملک بھر میں امتحانات منسوخ کرنے کے احکامات دے سکتے ہیں۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال اور سعد رفیق جانتے ہیں کہ بلوچستان اورسندھ میں امتحانات پہلے ہی ہوچکے ہیں ، لہذا دوسرے طلبہ سے مختلف سلوک نہیں کیا جاسکتا،وہ جانتے ہیں آزاد کشمیر میں ن لیگ اورسندھ میں پیپلزپارٹی نے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے،وہ جانتے ہیں امتحانات کے بغیر کسی کوپروموٹ نہیں کیا جاسکتا۔شفقت محمود نے کہا کہ پچھلے امتحانات کی بنیاد پر طلبا کو ترقی نہیں دی جاسکتی ہے کیونکہ پچھلے سال امتحانات نہیں تھے۔سعدرفیق اور احسن اقبال کیا تعلیم یافتہ ہونے کا دعوی کرتے ہیں؟ امتحانات طلبا کی اہلیت جاننے کا بہترین پیمانہ ہیں۔12 ویں جماعت اہمیت کی حامل ہے، طلبا نے یونیورسٹی اور پروفیشنل کالجز میں جانا ہوتا ہے۔محنتی طلبا کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جائے؟ سستی سیاست بند کرو۔وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے18 ویں ترمیم کے بعد ، 30بورڈز میں سے ، صرف ایک بورڈ وفاقی حکومت کے ماتحت ہے۔ پھر بھی وہ یہ ڈھونگ رچا رہے تھے کہ وفاقی وزیر کے ایک حکم سے ملک بھر میں امتحانات رک سکتے ہیں۔ن لیگ نے ایک بار پھر سستی سیاست میں ایک ناکام کوشش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close