کورونا کی چوتھی لہر، اسد عمر نے بہت بری خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کوروناوباء کی چوتھی لہر کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیںاور ہم نے چوتھی لہر سے متعلق 2 ہفتے پہلے خبردار کر دیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس او پی پرعمل نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہرشروع ہونے کی علامات ظاہرہونا شروع ہوگئی ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائیننگ بند کردیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہہوٹل اورجم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو یہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہ ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close