ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو سوشل میڈیا اور سوشل لائف کے حوالے سے اہم حکم جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے کا حکم دیا ہے۔نئے مقرر ہونے والے چیف جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد ضلعی عدلیہ کے ججوں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ضلعی عدلیہ کے ججز سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال سے گریز کریں، ماتحت عدلیہ کے ججوں پر تمام غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں شامل ہونے کی بھی ممانعت ہے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ ضلعی عدلیہ میں کچھ عناصر کی وجہ سے عدالتی وقار خراب ہو رہا ہے لہٰذا جوڈیشل افسروں کو اپنی سماجی زندگی محدود رکھنی چاہیے، ضلعی عدلیہ کے جج صرف آفیشل واٹس ایپ گروپ استعمال کریں، غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں معلومات شیئر کرنیوالے ججوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، ضلعی عدلیہ کے جج خط و کتابت متعلقہ سیشن جج اور رجسٹرار ہائیکورٹ کے ذریعے کرنے کے پابند ہوں گے۔چیف جسٹس کے مراسلے میں احکامات پر عمل نہ کرنے والے ججوں کیخلاف تادیبی کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close