مون سون کا سلسلہ پاکستان میں کب داخل ہوگا اور کن علاقوں میں شدید بارشوں سے طغیانی کا خطرہ ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی )بری ہوائیں ملک کےبیشترعلاقوں پراثراندازہو رہی ہیں۔ کل سے مون سون ہوایًیں بحیرہ عرب اور خلیجی بنگال سے ملک کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں داخل ہوںگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ سےملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا۔آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔تاہم شام/رات کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،بالائی پنجاب اوربالائی خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی/وسطی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ اتوار کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار سے بد ھ تک کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ۔ تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔تاہم کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): بلوچستان:کوہلو میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی49، دادو 48 اور دالبندین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close