کوٹری سندھ میں ایک اور ٹرین حادثہ

کوٹری (پی این آئی) پے در پے سندھ میں ٹرین حادثے جاری ہیں اور اب کی بار کوٹری اسٹیشن کے ڈاؤن یارڈ میں مال بردار ٹرین کی 2 بوگیاں ڈی ریل ہو گئی ہیں۔ محکمہ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین کی دو بوگیاںپٹری سے اتر گئی ہیںجس میں مدد کے لیے عملے کو طلب کر لیا گیا ہے اور بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر لانے کا کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ اسٹیشن یارڈ میں بوگیاں اترنے سے ریلوے ٹریفک معطل نہیں ہوا اور ٹرینوں کی آمدورفت بلا تعطل جاری ہے۔یاد رہے کہ 3 روز پہلے بھی اسی مقام پر مال بردار ٹرین کی 2 بوگیاں ڈی ریل ہوئی تھیں، حادثے کے مقام کا ٹریک مکمل خراب ہو چکا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close