لاہور (پی این آئی) لاہورپولیس نے ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلا کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ اسلام پورہ میںدرج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق شہزادی نرگس نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف درج ایک مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ گئیں جہاں ایڈووکیٹ حسان نیازی نے 4 نامعلوم افراد کے ہمراہ انہیں احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا۔خاتون نے مؤقف اپنایا ہےکہ ملزمان نے اُنہیں اور مرحوم شوہر کو بھی گالیاں دیں،کپڑے پھاڑ ڈالے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔مقدمہ درج کرانے والی شہزادی نرگس نے خود کو نواب اکبر بگٹی کی بیوہ ظاہر کیا ہے جب کہ پولیس نے مقدمہ انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں