آٹو مینو فیکچرز نے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)آٹو مینوفیکچرز نے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، ٹیکس میں کمی ہونے کی وجہ سے گاڑیاں سستی ہو گئی ہیں،ٹیکسوں میں کمی سے 660سی سی گاڑی 85ہزار روپے، ایک ہزار سی سی ایک لاکھ 10ہزار روپے، 1300سی سی گاڑی 48 ہزار روپے، 1500سی سی گاڑی ایک لاکھ 6ہزار روپے اور 1800سی سی کی گاڑی ایک لاکھ 15ہزار روپے سستی ہو گئی ہے، قیمتوں میں کمی کے بعد ایک ہزار سی سی گاڑی کی قیمت 15لاکھ 30ہزار روپے، 1300سی سی گاڑی 19لاکھ 72ہزار روہے، 1500سی سی گاڑی کی قیمت 33لاکھ 74ہزار روپے اور 1800سی سی کی گاڑی کی قیمت کم از کم 38لاکھ 64ہزار روپے ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close