پانیولہ (پی این آئی) سابق وزیر اعظم وسابق صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا کے مسلم کانفرنس میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے کارکنان اپنے کام پر توجہ دیں مسلم کانفرنس کے صدر مرزا شفیق جرال اور سپریم ہیڈ سردار سکندر حیات ہیں اور میں جماعت کا ایک کارکن ہوں اور سب کو یہ پیغام ہے کہ حلقہ پانچ پونچھ میں سردار طاہر اکرم مجاہد اول کے امیدوار ہیں اور اس حلقہ سے بھاری اکثریت حاصل کریں گے مسلم کانفرنس 1932 میں قائم ہوئی اور آٹھ دن پہلے قائم ہونے والی جماعتیں کہ رہی ہیں کے مسلم کانفرنس دستبرار ہو رہے ہے جس بھی جماعت نے دستبرار ہونا ہے وہ مسلم کانفرنس کے حق میں دستبرار ہوں جولوگ اپنی کمزوری کو چھپانے کے لئے مسلم کانفرنس کا نام استعمال کر رہے ہیں جماعت ان کے خلاف تادبی کاروائی کرے گی صدر جماعت کے نوٹس میں یہ بات آ چکی ہے امید ہے صدر جماعت دو چار دنوں میں سخت نوٹس لیں گے جو لوگ پشتوں سے جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں جنوں نے اس تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں جو لوگ اپنی تحریک کے ساتھ وابستہ رہتے ہیں اپنے مشن اور مستقبل پر نظر رکھتے ہیں اور اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں کا میابی ان کا مقدر ہے مجاد.اول بنگوئیں کو اپنا گھر سمجھتے تھے اس کی آپ نے لاج رکھنی ہے صرف اسباب اور وسائل پر معاملات ہوتے تو آج دنیا کا نقشہ ہی بند ل جاتا آپ ووٹ کا استعمال کرتے وقت یہ سوچیں کے آپ کے دادا والد اور چچا کی روح کس بات پر خوش ہوتی ہے مسلم کا نفرنس کا کوئی نظریاتی گروپ نہیں مسلم کانفرنس کا نظریہ کشمیر بنے گا پاکستان ماضی میں جن لوگوں نے مسلم کانفرنس کو توڑنے کی کوشش کی وہ بری طرح برباد ہوے 25 تاریح کو سردار طاہر اکرم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے بئجھیں ہم انشاء اللہ سرکاری جھنڈی لگا کر بیھجیں گے یہ میرا آپ سے وعدہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ جنڈالہ جنڈاٹھی پانیولہ کے دوران انتخابی آفس کے افتتاح کے موقع پر کارکنان مسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا سردار عتق احمد کو ارجہ پل سے گاڑیوں کے بڑے قافلے میں جنڈاٹھی بنگوئیں پانیولہ لایا گیا اس موقع پر سردار طاہر اکرم ایڈوکیٹ امیدوار حلقہ پانچ منظور، اورنگزیب عباسی ،مظور عالم عباسی حافظ گلفراز اور دیگر نے خطاب کیا سردار عتیق احمد سابق سپیکر اسمبلی سردار سیاب خالد کے گھر بھی گئے اور دوبارہ مسلم کانفرنس میں شمولت کی دعوت دی زرائع کے مطابق سردار سیاب خالد نے سوچ وچار کے لیے وقت مانگ لیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں