نو دولتئیے عثمان مرزا کی شامت آ گئی، وزیراعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایک نو دولتئیے پراپرٹی اور کار ڈیلر کی جانب سے ایک لڑکی اور لڑکے پر تشدد کا معاملہ سنگین ہو گیا ہے۔ نودولتیئے عثمان مرزا کی شامت آ گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر ہونے والے تشدد کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا آئی جی اسلام آباد کو کہنا تھا کہ معاملے پر رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوائی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے عمران خان کا آئی جی اسلام آباد کو کہنا تھا تمام ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے، ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close