اسلام اور دہشت گردی کے تعلق کے حوالے سے علامہ طاہر اشرفی نے اہم مؤقف اختیار کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) علماء مشائخ کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے سب سے بڑی دہشتگردی یہ ہے کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے، پاکستان نے دہشتگردی میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر بندہ توہین رسالت کا پہرہ دار ہے لیکن پاکستان کے اندر توہین مذہب اور توہین رسالت ﷺ کاغلط استعمال کرنے نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے اور سب سے بڑی دہشتگردی یہ ہے کہ دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کو تعلیم اور وراثت سے محروم رکھنے کا اسلام سے تعلق نہیں ہے، بیٹی، بیوی اور بہن کو تعلیم سے روکنا جہالت ہے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close