لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی دو بوگیاں اچانک الگ ہوگئیں

ڈھرکی(آئی این پی ) لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں اچانک الگ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈھرکی میں دادو لغاری پھاٹک کے قریب بوگیاں الگ ہوئیں، بوگیاں الگ ہونے کے باعث ٹرین کو روک لیا گیا، اس واقعے کے بعد داد لغاری پھاٹک بھی بند کردیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کے باعث اپ ٹریک ٹرینوں کے لیے بند ہے۔ ادھر ریلوے گارڈ نے بتایا کہ کچھ معلوم نہیں ہے بوگیاں کیسے الگ ہوئی ہیں، انتظامیہ کو اطلاع کردی گئی ہے، جلد معاملے کی جانچ پڑتال ہوگی اور ٹریک بحال کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close