پی آئی اے نے سکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا

کراچی (آئی این پی )پی آئی اے نے فیصل آباد سے سکردو کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا۔ پہلی پرواز پی کے 6459 فیصل آباد سے سکردو کے لئے 129 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ افتتاحی پرواز کے موقع ائر پورٹ پر تقریب میں کیک کاٹا گیا۔ پی آئی اے ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ سے بھی سکردو کے لئے پروازیں چلا رہی ہے۔ فیصل آباد سے سکردو پرواز کے آغاز سے تاجر برادری اور فیصل آباد کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو گیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات کے لئے اس سال شروع کی گئی پروازوں کو عوام میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اس سے نہ صرف ملکی سیاحت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شمالی علاقہ جات کے رہنے والوں کو بھی سفر کی مزید سہولت میسر ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ضرورت کے مطابق پروازوں میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔فیصل آباد ائر پورٹ پر پی آئی اے افسران نے مسافروں کو الوداع کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close