عاصم اظہر کی ماڈل میرب علی سے منگنی کی خبریں وائرل

لاہور (آئی این پی) نوجوان گلوکار عاصم اظہر سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے اپنی دوست اور ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی ہے۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں کہا جارہا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی تقریب میں ان کے اہلِ خانہ اور چند عزیزوں نے شرکت کی۔دوسری جانب ابھی تک عاصم اظہر اور میرب علی کی جانب سے ان کی منگنی کی زیرِ گردش خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی خبر سننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کر لی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close